۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا محمد عباس معروفی

حوزہ/ انبیاء علیہم السلام میں جناب یحییٰ علیہ السلام کو جو مرتبہ حاصل ہے وہی چودہ معصومین علیہم السلام میں امام محمد تقی علیہ السلام کو حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب شہادت بانیٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مولانا محمد عباس معروفی مبلغ و استاد جامعہ امامیہ نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔

مولانا محمدعباس معروفی نے امام علی رضا علیہ السلام کی حدیث ’’اس مولود (امام محمد تقیؑ ) سے بابرکت کوئی مولود ہمارے شیعوں کے لئے دنیا میں نہیں آیا۔ ‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ انبیاء علیہم السلام میں جناب یحییٰ علیہ السلام کو جو مرتبہ حاصل ہے وہی چودہ معصومین علیہم السلام میں امام محمد تقی علیہ السلام کو حاصل ہے۔

اگر چہ ائمہ ہدیٰ علیہم السلام میں آپؑ کی عمر سب سے کم ہے لیکن آپؑ نے اس مختصر عمر میں بھی رہتی دنیا تک کے لئے ہدایت کے وہ نقوش چھوڑے ہیں جو بے نظیر ہیں۔ کمسنی میں امام محمد تقی علیہ السلام نےخلق پر امامت کی۔ بعدہ طلاب جامعہ امامیہ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .